Meri behan ya chaand ko laga Garehan 🙂🌚

 


میری بہن یا چاند کو لگا گرہن

🙂🌚🤞


وہ بھی سپورٹس کا ایک ایسا دن تھا جب آدھی لڑکیاں پریکٹس سے فارغ ہو کر آرام نوش فرما رہیں تھی۔


اور باقی آدھی اسی بہانے صرف آرام کے لیے سپورٹس جوائن کر کے بیٹھی ہوئی تھیں۔ 🙂


ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔

میں اور میری والی بال ٹیم درخت کے سائے میں تھک کر بیٹھے تھے۔

جسم ایسا دکھ رہا تھا جیسے سارا دن ہمیں کسی کھیت میں بیل کی طرح جوتا گیا ہو۔ 😭💀


ادھر لڑکیوں کی گفتگو فل گھر والی۔ 

aunties meet hostel gossip" vibe

 پر تھی۔


"تیری شادی کب ہے؟"

"میرا ناخن ٹوٹ گیا!"

"سپـورٹس نے تو مجھے کالا کر دیا!"

"کینٹین جا رہی ہے؟ رول لیتی آنا۔ ساتھ کولڈ ڈرنک بھی۔"

"ہاں تو بتا رہی تھی کہ۔۔۔"


میں چپ چاپ درخت کے ساتھ ٹیک لگائے کبھی گھاس کے تنکے توڑتی، کبھی بال رول کرتی،اور کبھی کرکٹ گراؤنڈ کی طرف دیکھتی۔


تھوڑی دیر بعد کرکٹ ٹیم سامان سمیٹتی ہوئی ہماری طرف آنے لگی۔ سب کے سامنے ایک لڑکی تھی۔ سیاہ ڈھیلی ٹی شرٹ، سر پر بلیک کیپ الٹی پہن رکھی، پیروں میں کالے جوگر، وہ مرے مرے قدموں سے جسم کو تقریبا گھسیٹ رہی تھی۔🙄


اور رنگ۔۔۔ دھوپ نے literally انتقام لے کر بدلا تھا۔ 🌚🔥


میں حیران تھی۔ ہیں؟ یہ کون ہے؟

میں سپورٹس کی ہر لڑکی کو جانتی تھی۔ یہ نئی واردات کہاں سے آئی تھی؟


"یہ۔۔۔ کلو کالیا کون ہے؟" 😭💀

میرے منہ سے بے ساختہ نکلا۔


پاس بیٹھی لڑکی نے میری نظر کو فالو کیا اور ہنسی دبا کر بولی۔


"ارے منزہ۔۔۔ تیری بہن ہے وہ۔" 🙂


میری روح، جسم، اور self-respect تینوں نے ایک ساتھ جھٹکا کھایا۔


"ہیں؟؟ اتنی کوٹانی؟ نہیں نہیں۔ وہ تو چاند تھی۔ گوری تھی۔ مجھ سے بھی پیاری دکھنے والی۔ یہ وہ نہیں ہو سکتی۔"


( اللہ معاف کرے اتنا جھوٹ اس ایک لائن میں۔ میں خود حیران ہوں 😑 )


وہ ہمارے پاس آئی۔ منہ شو دھو کر۔ بے چاری تھکی ہوئی تھی۔ میں نے چہرے کو zoom کر کے پہچانا۔


ہاں۔۔۔ وہ ہی تھی۔😱


Sports Day ny literally "Chaand par Grehan" lga diya تھا۔ 🌚🥲


"حرکتیں تو چڑیلوں والی تھیں ہی۔۔۔ اب شکل بھی میچ کر گئی۔"

میں نے دل میں کہا۔


"کیا ہوا؟"

میرے ساتھ بیٹھتے اس نے پوچھا۔


"ہی ہی 🙂 کچھ نہیں۔"


کیونکہ اگر میں سچ بول دیتی تو شاید آج میں یہ کہانی گھر جا کر نہیں لکھ رہی ہوتی۔

🫩🙂


Mere school k middle section ka khubsurat Manzar
🎀💜


Comments

  1. Haye..Old memories are like gems..bht khobsorat manzarkashi ki AP ne munnaza

    ReplyDelete
  2. Munaza ..... physical education subject hony ki wja sy hum b sports mn jaty thy but yh note ni kia kbi ....acha kiya tum ny bta dia ...maza aa gya hy phrr ky ...🫡😋😛😂❤️

    ReplyDelete
  3. 🤣🤣🤣🤣🤣

    ReplyDelete
  4. Omg munaza Behan ko Chand Mai garhan bana dia😜😆😆

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular Posts