Skip to main content

Posts

Featured

Meri behan ya chaand ko laga Garehan 🙂🌚

  میری بہن یا چاند کو لگا گرہن 🙂🌚🤞 وہ بھی سپورٹس کا ایک ایسا دن تھا جب آدھی لڑکیاں پریکٹس سے فارغ ہو کر آرام نوش فرما رہیں تھی۔ اور باقی آدھی اسی بہانے صرف آرام کے لیے سپورٹس جوائن کر کے بیٹھی ہوئی تھیں۔ 🙂 ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ میں اور میری والی بال ٹیم درخت کے سائے میں تھک کر بیٹھے تھے۔ جسم ایسا دکھ رہا تھا جیسے سارا دن ہمیں کسی کھیت میں بیل کی طرح جوتا گیا ہو۔ 😭💀 ادھر لڑکیوں کی گفتگو فل گھر والی۔  aunties meet hostel gossip" vibe  پر تھی۔ "تیری شادی کب ہے؟" "میرا ناخن ٹوٹ گیا!" "سپـورٹس نے تو مجھے کالا کر دیا!" "کینٹین جا رہی ہے؟ رول لیتی آنا۔ ساتھ کولڈ ڈرنک بھی۔" "ہاں تو بتا رہی تھی کہ۔۔۔" میں چپ چاپ درخت کے ساتھ ٹیک لگائے کبھی گھاس کے تنکے توڑتی، کبھی بال رول کرتی،اور کبھی کرکٹ گراؤنڈ کی طرف دیکھتی۔ تھوڑی دیر بعد کرکٹ ٹیم سامان سمیٹتی ہوئی ہماری طرف آنے لگی۔ سب کے سامنے ایک لڑکی تھی۔ سیاہ ڈھیلی ٹی شرٹ، سر پر بلیک کیپ الٹی پہن رکھی، پیروں میں کالے جوگر، وہ مرے مرے قدموں سے جسم کو تقریبا گھسیٹ رہی تھی۔🙄 اور رنگ۔۔۔...

Latest posts

Mistake se Hero 🙂💅🏐